QR CodeQR Code

گھوٹکی میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 3 اہلکار زخمی

19 Mar 2016 17:04

اسلام ٹائمز: 9 سال قبل اغواء کی گئی لڑکی 8 سالہ فضیلہ سرکی کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے گھوٹکی کے محلہ نور آباد میں موسٰی لولائی نامی شخص کے گھر چھاپہ مارا، اس دوران ابتک ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، تاہم اب تک لڑکی کی بازیابی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔


اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے محلہ نور آباد میں 8 سال قبل اغواء ہونے والی بچی کی بازیابی کیلئے پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سرحد سے متصل سندھ کے قصبے ٹھل سے 9 سال قبل 8 سالہ فضیلہ سرکی اغواء کی گئی تھی۔ لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر گھوٹکی اور کشمور کی پولیس نے گھوٹکی کے محلہ نور آباد میں موسٰی لولائی نامی شخص کے گھر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں اب تک ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق، جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، تاہم اب تک لڑکی کی بازیابی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ دوسری جانب علاقے میں شدید کشیدگی پھیل چکی ہے، شہر بھر کے تمام کاروبار مراکز اور دکانیں بند ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 528386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528386/گھوٹکی-میں-پولیس-آپریشن-کے-دوران-فائرنگ-سے-3-افراد-جاں-بحق-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org