QR CodeQR Code

پاکستان کا استبول میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت

19 Mar 2016 23:41

اسلام ٹائمز: ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے استبول میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور ترک عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت پیش کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت سے تعزیت پیش کرتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستان امید کرتا ہے کہ ترکی دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتے گا۔


خبر کا کوڈ: 528466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528466/پاکستان-کا-استبول-میں-دہشتگردی-کے-واقعہ-کی-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org