QR CodeQR Code

پشاور سے چترال جانے والی پی آئی اے کی 2 پروازیں منسوخ

20 Mar 2016 14:50

اسلام ٹائمز: پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ سے چترال جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 660 اورچترال سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 661 خراب موسم کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع چترال میں خراب موسم کے باعث پشاور سے چترال جانے والی قومی ایئر لائن کی 2پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ سے چترال جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 660 اور چترال سے پشاور آنے والی پرواز پی کے 661 خراب موسم کے باعث منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق مسافروں کو اپنے ٹکٹوں کی تجدید کے لئے بکنگ آفس سے رابطہ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 528568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/528568/پشاور-سے-چترال-جانے-والی-پی-ا-ئی-اے-کی-2-پروازیں-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org