QR CodeQR Code

عدل و انصاف کے قیام اور ملکی استحکام کیلئے جدوجہد کی جائے، علامہ عون نقوی

24 Mar 2016 02:31

اسلام ٹائمز: فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران جعفریہ الائنس کے رہنما نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اختلافی مسائل میں الجھنے کے بجائے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے رہنما اور معروف عالم دین علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ عدل و انصاف کا قیام اور ملکی استحکام کے قیام کی جدوجہد کو تیز سے تیز تر کیا جائے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو چاہیئے کہ وہ ملکی مفاد ات کو اپنے ذاتی مفادات پر ترجیح دیتے ہوئے ایسی حکمت عملی بنائیں جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہونے کے ساتھ ساتھ استحکام اور ترقی بھی حاصل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اختلافی مسائل میں الجھنے کے بجائے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا اور ملک و قوم کی اسی جوش و جذبے سے خدمت کرنا ہوگی جو قیام پاکستان کے وقت ہمارے بزرگوں اور اکابرین کا تھا۔ بعد ازاں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 529208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529208/عدل-انصاف-کے-قیام-اور-ملکی-استحکام-کیلئے-جدوجہد-کی-جائے-علامہ-عون-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org