0
Thursday 24 Mar 2016 02:31

عدل و انصاف کے قیام اور ملکی استحکام کیلئے جدوجہد کی جائے، علامہ عون نقوی

عدل و انصاف کے قیام اور ملکی استحکام کیلئے جدوجہد کی جائے، علامہ عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے رہنما اور معروف عالم دین علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ عدل و انصاف کا قیام اور ملکی استحکام کے قیام کی جدوجہد کو تیز سے تیز تر کیا جائے۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو چاہیئے کہ وہ ملکی مفاد ات کو اپنے ذاتی مفادات پر ترجیح دیتے ہوئے ایسی حکمت عملی بنائیں جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہونے کے ساتھ ساتھ استحکام اور ترقی بھی حاصل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اختلافی مسائل میں الجھنے کے بجائے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا اور ملک و قوم کی اسی جوش و جذبے سے خدمت کرنا ہوگی جو قیام پاکستان کے وقت ہمارے بزرگوں اور اکابرین کا تھا۔ بعد ازاں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 529208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش