QR CodeQR Code

افغانستان ، ہلمند میں بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک

25 Mar 2016 02:51

اسلام ٹائمز: صوبہ ہلمند کے گورنر ہاوس کے ترجمان کے مطابق یہ دھماکہ مارچہ کے علاقے میں اس وقت ہوا، جب طالبان ایک گھر کے اندر گاڑی میں بم نصب کررہے تھے، کہ اچانک بم پھٹ گیا، جس سے مکان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں طالبان کے دس دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ طالبان نے خود کیا ہے۔ صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ یہ بم دھماکہ مارچہ علاقے میں اس وقت ہوا، جب طالبان کے یہ افراد ایک مکان میں کار کے اندر بم نصب کر رہے تھے۔ مذکورہ افغان عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں اس مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ طالبان گروہ نے اس واقعے کے بارے میں ابھی فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 529401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529401/افغانستان-ہلمند-میں-بم-دھماکہ-10-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org