QR CodeQR Code

سابق مرکزی صدر جے ایس او ساجد علی ثمر رشتہ ازدواج میں منسلک

25 Mar 2016 05:48

اسلام ٹائمز: مرکزی صدر جے ایس او پاکستان وفا عباس نے اس موقع پر کہا ساجد علی ثمر ایک نئی زندگی شروع کرنے جارہے ہیں۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جے ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور رکن نظارت ساجد علی ثمر رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ جے ایس او پاکستان کے وفد نے مرکزی صدر وفا عباس کی قیادت میں شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ جے ایس او پاکستان کے وفد میں صوبائی آرگنائزر سندھ امجد علی بھمبھرو، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر اور ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان راولپنڈی ڈویژن عبداللہ رضا شریک تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سابق مرکزی صدر کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مرکزی صدر جے ایس او پاکستان وفا عباس نے اس موقع پر کہا، ساجد علی ثمر ایک نئی زندگی شروع کرنے جارہے ہیں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ صوبائی آرگنائزر جے ایس او پاکستان سندھ نے رکن نظارت ساجد علی ثمر کو اس موقع پر سندھ کی ثقافت کے طور پر سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی۔


خبر کا کوڈ: 529411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529411/سابق-مرکزی-صدر-جے-ایس-او-ساجد-علی-ثمر-رشتہ-ازدواج-میں-منسلک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org