QR CodeQR Code

طبقاتی نظام تعلیم نے ریاست کو تقسیم کر دیا، خالد ابراہیم

25 Mar 2016 09:09

اسلام ٹائمز: نجی تعلیمی ادارے کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے جے کی پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنا کر ہم دنیا کے اندر کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ طبقاتی نظام تعلیم نے ریاست کے اندر سماج کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا نظام تعلیم سرکاری اداروں کی نسبت بہت بہتر اور بلند ہے۔ معیار تعلیم کو بہتر بنا کر ہم دنیا کے اندر کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے نجی تعلیمی ادارے کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو مقدس پیشے کے طور پر اپنایا جائے تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 529423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529423/طبقاتی-نظام-تعلیم-نے-ریاست-کو-تقسیم-کر-دیا-خالد-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org