QR CodeQR Code

کرپشن فری پاکستان کیلئے اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، زبیر احمد گوندل

26 Mar 2016 17:07

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ ملک میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کر مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے سرگودہا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری بدنصیبی ہے کہ ملک میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج عمرے جیسے امور بھی اس سے پاک نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو کرپشن فری ملک بنا کر دم لے گی، جس کیلئے اجتماعی سوچ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن فری ضلع بنانے کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے ضلعی ناظم دئر بالا فصیح الرحمن، سٹی امیر حافظ عدیل باسط اور محمد اجمل رحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 529679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529679/کرپشن-فری-پاکستان-کیلئے-اجتماعی-سوچ-کو-پروان-چڑھانے-کی-ضرورت-ہے-زبیر-احمد-گوندل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org