QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج کے گھر سے 2 ٹارگٹ کلرز بھاری اسلحے سمیت گرفتار

27 Mar 2016 15:54

اسلام ٹائمز: باغ کورنگی میں رینجرز نے سابق سیکٹر انچارج کے گھر پر چھاپے کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، برآمد ہونے والے اسلحے میں ایل ایم جی، پندرہ ایس ایم جی اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں، خفیہ خانوں میں چھپایا گیا اسلحہ کراچی میں دہشتگردی کی کارروائی کیلئے استعمال ہونا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے شہر قائد کے علاقے باغ کورنگی میں کارروائی کرکے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج کے گھر پر چھاپے کے دوران اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرکے 2 ٹارگٹ کلرز کو بھی دھر لیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پہلے سے گرفتار دہشگرد کی نشاندہی پر سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج کے گھر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران سابق سیکٹر انچارج کے گھر میں موجود دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں ایل ایم جی، پندرہ ایس ایم جی اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ خفیہ خانوں میں چھپایا گیا اسلحہ کراچی میں دہشتگردی کی کارروائی کیلئے استعمال ہونا تھا۔


خبر کا کوڈ: 529873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529873/ایم-کیو-کے-سابق-سیکٹر-انچارج-گھر-سے-2-ٹارگٹ-کلرز-بھاری-اسلحے-سمیت-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org