QR CodeQR Code

بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، ڈاکٹر مبشر احمد

27 Mar 2016 23:36

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکمران اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور بھارت سے پیار کی پینگیں بڑھانی بند کرکے عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سرگودہا کے ضلعی امیر ڈاکٹر مبشر احمد گجر نے کارکنوں کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے، جو پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ سرگودہا میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کی بلوچستان سے گرفتاری کی تائید کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ حکمران اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور بھارت سے پیار کی پینگیں بڑھانی بند کرکے عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھائیں۔


خبر کا کوڈ: 529944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/529944/بھارت-پاکستان-کو-نقصان-پہنچانے-کا-کوئی-موقع-ہاتھ-سے-نہیں-جانے-دیتا-ڈاکٹر-مبشر-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org