QR CodeQR Code

سانحہ لاہور دہشتگردوں کیخلاف ملک گھیر آپریشن نہ کرنے کا نتیجہ ہے، آغا عباس رضوی

28 Mar 2016 23:55

اسلام ٹائمز: آغا عباس رضوی نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں، یہاں پر سکیورٹی کے ٹھوس اقدمات کیے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سربراہ علامہ آغا عباس رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ لاہور کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشتگردوں کی بزدلانہ اور غیرانسانی اس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور دراصل ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف مل گیر آپریشن نہ کرنے کا نتیجہ ہے، اگر حکومت بروقت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرتی تو آج یہ افسوسناک سانحہ پیش نہیں آتا۔ آغا عباس رضوی نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں، یہاں پر سکیورٹی کے ٹھوس اقدمات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور انکے انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 530212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530212/سانحہ-لاہور-دہشتگردوں-کیخلاف-ملک-گھیر-آپریشن-نہ-کرنے-کا-نتیجہ-ہے-آغا-عباس-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org