QR CodeQR Code

کراچی میں کالعدم تنظیم کیلئے کام کرنیوالا نجی تعلیمی ادارے کا ٹیچر گرفتار

30 Mar 2016 21:55

اسلام ٹائمز: گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹیچر کو کالعدم دہشتگرد تنظیم کیلئے کام کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے کالعدم دہشتگرد تنظیم سے روابط تھے۔


اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں نے کراچی کے علاقے منظور کالونی میں چھاپے مار کر نجی تعلیمی ادارے کے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔ تفصلات کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی میں حساس اداروں نے علی الصبح چھاپا مارا، چھاپہ خفیہ اطلاعات پر مارا گیا، چھاپے کے دوران حساس اداروں نے نجی تعلیمی ادارے میں تعینات ٹیچر ساجد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹیچر کو کالعدم دہشتگرد تنظیم کیلئے کام کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے کالعدم دہشتگرد تنظیم سے روابط تھے۔


خبر کا کوڈ: 530598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530598/کراچی-میں-کالعدم-تنظیم-کیلئے-کام-کرنیوالا-نجی-تعلیمی-ادارے-کا-ٹیچر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org