QR CodeQR Code

لکی مروت میں بم دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، ابتدائی اطلاع

31 Mar 2016 18:54

اسلام ٹائمز: کوٹ کشمیر میں کھیل کے میدان میں بم دھماکہ ہوا ہے، ابتدائی طور پر موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جائے دھماکے پر امدادی کارروائیاں شروع ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔ موصول شدہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ کوٹ کشمیر کے علاقے میں کھیل کے میدان کے قریب ہوا ہے۔ بم کار میں نصب کیا گیا تھا، جو کہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع ہیں، تاہم دھماکے کی نوعیت اور ہونے والے حتمی نقصان کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 530750

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530750/لکی-مروت-میں-بم-دھماکہ-4-افراد-جاں-بحق-ابتدائی-اطلاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org