0
Thursday 31 Mar 2016 18:54

لکی مروت میں بم دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، ابتدائی اطلاع

لکی مروت میں بم دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، ابتدائی اطلاع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے۔ موصول شدہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکہ کوٹ کشمیر کے علاقے میں کھیل کے میدان کے قریب ہوا ہے۔ بم کار میں نصب کیا گیا تھا، جو کہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع ہیں، تاہم دھماکے کی نوعیت اور ہونے والے حتمی نقصان کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 530750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش