QR CodeQR Code

اسکردو روڈ کے مسئلے کے خاموش نہیں رہ سکتا، میجر امین (ر)

1 Apr 2016 10:43

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ نون گانچھے کے رہنماء کا کہنا تھا کہ اسکردو روڈ دفاعی اور تجارتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کے باعث بلتستان کے عوام سخت پریشان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی رکن اسمبلی و رہنماء پاکستان مسلم لیگ نون گانچھے میجر (ر) محمد امین نے کہا ہے کہ اسکردو روڈ کی حالت بہت ہی خراب ہوگئی ہے، میں نے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ سے روڈ کے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ اسکردو روڈ کے معاملے کا نوٹس لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکردو روڈ کے مسئلے پر خاموش رہنا ممکن نہیں اس لئے ہم اس مسئلے پر ہر جگہ پر آواز بلند کررہے ہیں، میں عوام کا نمائندہ ہوں ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے کلیدی کرادار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو روڈ دفاعی اور تجارتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کے باعث بلتستان کے عوام سخت پریشان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 530834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530834/اسکردو-روڈ-کے-مسئلے-خاموش-نہیں-رہ-سکتا-میجر-امین-ر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org