0
Friday 1 Apr 2016 10:43

اسکردو روڈ کے مسئلے کے خاموش نہیں رہ سکتا، میجر امین (ر)

اسکردو روڈ کے مسئلے کے خاموش نہیں رہ سکتا، میجر امین (ر)
اسلام ٹائمز۔ صوبائی رکن اسمبلی و رہنماء پاکستان مسلم لیگ نون گانچھے میجر (ر) محمد امین نے کہا ہے کہ اسکردو روڈ کی حالت بہت ہی خراب ہوگئی ہے، میں نے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ سے روڈ کے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ اسکردو روڈ کے معاملے کا نوٹس لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکردو روڈ کے مسئلے پر خاموش رہنا ممکن نہیں اس لئے ہم اس مسئلے پر ہر جگہ پر آواز بلند کررہے ہیں، میں عوام کا نمائندہ ہوں ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے کلیدی کرادار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو روڈ دفاعی اور تجارتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کے باعث بلتستان کے عوام سخت پریشان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 530834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش