QR CodeQR Code

ڈی جی خان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد

1 Apr 2016 14:45

اسلام ٹائمز: میڈیا بریفنگ میں ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد چوک اعظم میں تخریب کاروں کو اسلحہ پہنچا رہے تھے جب کہ ایک ملزم سہیل قادریوسف زئی کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ ایبٹ آباد کے پرائیویٹ اسکول کا پرنسپل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ پولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں خیبرپختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونے والی کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، کار کے خفیہ خانوں سے 14 پستول، 2 کلاشنکوفیں، 14 ریپیٹر، 6 ہزار رانڈز، 49 میگزین، 16 کلینک راڈ اور 3 اسپرنگ انجیکٹر برآمد کی گئی۔ میڈیا بریفنگ میں ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد چوک اعظم میں تخریب کاروں کو اسلحہ پہنچا رہے تھے جب کہ ایک ملزم سہیل قادر یوسفزئی کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ ایبٹ آباد کے پرائیویٹ اسکول کا پرنسپل ہے۔


خبر کا کوڈ: 530842

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530842/ڈی-جی-خان-میں-تخریب-کاری-کا-بڑا-منصوبہ-ناکام-بھاری-تعداد-اسلحہ-وبارود-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org