0
Friday 1 Apr 2016 14:45

ڈی جی خان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد

ڈی جی خان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ پولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں خیبرپختونخواہ سے پنجاب میں داخل ہونے والی کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، کار کے خفیہ خانوں سے 14 پستول، 2 کلاشنکوفیں، 14 ریپیٹر، 6 ہزار رانڈز، 49 میگزین، 16 کلینک راڈ اور 3 اسپرنگ انجیکٹر برآمد کی گئی۔ میڈیا بریفنگ میں ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد چوک اعظم میں تخریب کاروں کو اسلحہ پہنچا رہے تھے جب کہ ایک ملزم سہیل قادر یوسفزئی کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ ایبٹ آباد کے پرائیویٹ اسکول کا پرنسپل ہے۔
خبر کا کوڈ : 530842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش