QR CodeQR Code

کراچی سے دبئی اور سعودی عرب کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

1 Apr 2016 18:15

اسلام ٹائمز: ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانے والے مسافر سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزم نے ہیروئن کے پیڈ اپنے موزوں میں چھپا رکھے تھے، جبکہ دوسری کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر کے پاس موجود بلے سے آئس نامی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اور سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانے والے مسافر سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزم رضوان نے ہیروئن کے پیڈ اپنے موزوں میں چھپا رکھے تھے۔ گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ ہیروئن ایئرپورٹ کے واش روم میں پی آئی اے کے لوڈر فیضان نے فراہم کی تھی، ملزم رضوان کی نشاند ہی پر اے این ایف نے محمد فیضان کو بھی گرفتار کر لیا۔ اے این ایف نے دوسری کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر کے پاس موجود بلے سے آئس نامی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم نے بلے کو اندر سے خالی کرکے ہیروئن چھپا رکھی تھی، جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 530861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530861/کراچی-سے-دبئی-اور-سعودی-عرب-کروڑوں-روپے-مالیت-کی-ہیروئن-اسمگل-کرنیکی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org