0
Friday 1 Apr 2016 18:15

کراچی سے دبئی اور سعودی عرب کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

کراچی سے دبئی اور سعودی عرب کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنیکی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اور سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانے والے مسافر سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی، ملزم رضوان نے ہیروئن کے پیڈ اپنے موزوں میں چھپا رکھے تھے۔ گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ ہیروئن ایئرپورٹ کے واش روم میں پی آئی اے کے لوڈر فیضان نے فراہم کی تھی، ملزم رضوان کی نشاند ہی پر اے این ایف نے محمد فیضان کو بھی گرفتار کر لیا۔ اے این ایف نے دوسری کارروائی میں سعودی عرب جانے والے مسافر کے پاس موجود بلے سے آئس نامی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم نے بلے کو اندر سے خالی کرکے ہیروئن چھپا رکھی تھی، جس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 530861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش