QR CodeQR Code

بھارت کے فوجی سربراہ کا سیاچن دورہ

2 Apr 2016 09:49

اسلام ٹائمز: بھارتی دفاعی ترجمان نے بتایا ”فوجی سربراہ نے کل سیاچن کا دورہ کیا جہاں حالیہ برفانی تودوں کی زد میں آکر کئی فوجی اہلکار لقمہ اجل بن گئے تھے“۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن گلیشیر کا دورہ کیا۔ بھارتی دفاعی ترجمان نے بتایا ”فوجی سربراہ نے کل سیاچن کا دورہ کیا جہاں حالیہ برفانی تودوں کی زد میں آکر کئی فوجی اہلکار لقمہ اجل بن گئے تھے“۔ ترجمان نے کہا کہ فوجی سربراہ نے وہاں تعینات فوجیوں کے ساتھ گفتگو کی اور مشکل ترین حالات میں کام کرنے پر ان کی ستائش کی۔ انہوں نے فوجیوں سے تاکید کی کہ وہ برفانی توددوں کے خطرے سے ہوشیار رہیں۔ ترجمان نے مزید کہا ”فوجی سربراہ نے علیحدہ طور ان پورٹروں سے بھی ملاقات کی جو سیاچن کے مشکل ترین حالات میں وہاں تعینات فوجیوں تک رسد اور دیگر ساز و سامان پہنچاتے ہیں۔ فوجی سربراہ کے ساتھ فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا اور فوج کی چودھویں کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایس کے پٹیال بھی تھے۔


خبر کا کوڈ: 530997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/530997/بھارت-کے-فوجی-سربراہ-کا-سیاچن-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org