QR CodeQR Code

کراچی، این اے 245 اور پی ایس 115 کے 90 فیصد پولنگ اسٹیشن حساس قرار

3 Apr 2016 13:00

اسلام ٹائمز: امن و امان قائم رکھنے کیلئے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پولیس و رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ضلع وسطی میں این اے 245 اور ضلع شرقی میں سندھ اسمبلی کی خالی نشست 115 پر ضمنی الیکشن 7 اپریل کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 کے ضمنی الیکشن کیلئے 90 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دے دیا ہے۔ امن و امان قائم رکھنے کیلئے پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر پولیس و رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے ضلع وسطی میں این اے 245 اور ضلع شرقی میں سندھ اسمبلی کی خالی نشست 115 پر ضمنی الیکشن 7 اپریل کو ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں حلقوں کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے، اور انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 531249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/531249/کراچی-این-اے-245-اور-پی-ایس-115-کے-90-فیصد-پولنگ-اسٹیشن-حساس-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org