QR CodeQR Code

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں پولیس کا سرچ آپریشن، چھ افراد زیرِ حراست

5 Apr 2016 21:08

اسلام ٹائمز: حلقہ PS-115 لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کا آفس جلائے جانے کے بعد کشیدگی بدستور برقرار ہے، حلقے میں انتخابی سرگرمیوں کے ساتھ جھگڑے بھی شروع ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق آپریشن ایم کیو ایم الطاف اور ایم کیو ایم حقیقی میں تصادم کے بعد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لائنز ایریا میں متحدہ قومی موومنٹ کا آفس جلائے جانے کے بعد کشیدگی برقرا رہے، پولیس نے علاقے سرچ آپریشن کرکے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے پی ایس ایک سو پندرہ لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کا آفس جلائے جانے کے بعد کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ پی ایس ایک سو پندرہ میں انتخابی سرگرمیوں کے ساتھ جھگڑے بھی شروع ہوگئے ہیں۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن ایم کیو ایم الطاف اور ایم کیو ایم حقیقی میں تصادم کے بعد کیا گیا، حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 531783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/531783/کراچی-کے-علاقے-لائنز-ایریا-میں-پولیس-کا-سرچ-آپریشن-چھ-افراد-زیر-حراست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org