QR CodeQR Code

امریکی دفتر خارجہ کا ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ،امریکی ادارے گرفتار پاکستانیوں کی اطلاع بھی نہیں کرتے،وزیر مملکت خارجہ پاکستان

3 Feb 2011 17:45

اسلام ٹائمز:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے امریکی شہری پر کچھ پابندیان عائد کی ہیں


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-امریکا نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ پاکستان سفارتی استثنیٰ کا احترام کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے امریکی شہری پر کچھ پابندیان عائد کی ہیں۔ ریمنڈ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم اوباما انتظامیہ پاکستان سے رابطے میں ہے۔ امریکی شہری کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ 
ادھر وزیر مملکت خارجہ پاکستان ملک عماد نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے امریکی سکیورٹی ادارے گرفتار پاکستانیوں کی وہاں پاکستانی سفارت خانے کو اطلاع بھی نہیں کرتے۔


خبر کا کوڈ: 53179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/53179/امریکی-دفتر-خارجہ-کا-ریمنڈ-ڈیوس-کی-رہائی-مطالبہ-ادارے-گرفتار-پاکستانیوں-اطلاع-بھی-نہیں-کرتے-وزیر-مملکت-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org