0
Thursday 3 Feb 2011 17:45

امریکی دفتر خارجہ کا ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ،امریکی ادارے گرفتار پاکستانیوں کی اطلاع بھی نہیں کرتے،وزیر مملکت خارجہ پاکستان

امریکی دفتر خارجہ کا ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ،امریکی ادارے گرفتار پاکستانیوں کی اطلاع بھی نہیں کرتے،وزیر مملکت خارجہ پاکستان
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-امریکا نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ پاکستان سفارتی استثنیٰ کا احترام کرتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کر دے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے امریکی شہری پر کچھ پابندیان عائد کی ہیں۔ ریمنڈ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم اوباما انتظامیہ پاکستان سے رابطے میں ہے۔ امریکی شہری کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ 
ادھر وزیر مملکت خارجہ پاکستان ملک عماد نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے امریکی سکیورٹی ادارے گرفتار پاکستانیوں کی وہاں پاکستانی سفارت خانے کو اطلاع بھی نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 53179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش