QR CodeQR Code

کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، امریکہ

8 Apr 2016 10:18

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں خطے کے کے اہم ملک ہیں اور امریکا دونوں ممالک میں بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور امریکا کا موقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا ہو گا۔ واشنگٹن میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں خطے کے کے اہم ملک ہیں اور امریکا دونوں ممالک میں بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکا کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی اور واشنگٹن کا موقف بالکل واضح رہے کہ دونوں ممالک کو معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہو گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کی گرفتاری سے آگاہ ہیں اور تمام تر صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ پاناما لیکس کے الزامات کے حوالے سے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ ان الزامات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے تاہم کارروائی کرنا متعلقہ حکومتوں کا کام ہے۔


خبر کا کوڈ: 532204

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532204/کشمیر-کے-حوالے-سے-پالیسی-میں-کوئی-تبدیلی-نہیں-آئی-ہے-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org