1
0
Friday 8 Apr 2016 10:18

کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، امریکہ

کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور امریکا کا موقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا ہو گا۔ واشنگٹن میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں خطے کے کے اہم ملک ہیں اور امریکا دونوں ممالک میں بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکا کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی اور واشنگٹن کا موقف بالکل واضح رہے کہ دونوں ممالک کو معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہو گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کی گرفتاری سے آگاہ ہیں اور تمام تر صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ پاناما لیکس کے الزامات کے حوالے سے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ ان الزامات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے تاہم کارروائی کرنا متعلقہ حکومتوں کا کام ہے۔
خبر کا کوڈ : 532204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Abulkhair Sarhand
United Kingdom
jab musalmanu ka masla hat tow donu mulkun ko mamala bat chit say hal karna hay. Jab en ka mamela hay tow UN say manzur karkay muslims par hamla karnahay. Jo resolution UN main manzoor huay hain woh khak main jain. Waqt aya hay ke Pakistan UN ko kahay ke ab tum es ko hal karo ya ham UN say rukhsat hotay hain
ہماری پیشکش