QR CodeQR Code

پانامہ لیکس جیسے جھوٹے سکینڈل میاں برادران کی عوامی مقبولیت کم نہیں کر سکتے، سردار شفقت حیات بلوچ

8 Apr 2016 12:14

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگی قائدین کی جانب سے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا اور جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کا اعلان اُن کی انصاف پسندی کی دلیل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار سفقت حیات بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو نواز شریف کی قیادت پر اعتماد ہے، پانامہ لیکس جیسے جھوٹے سکینڈل میاں برادران کی عوامی مقبولیت کم نہیں کر سکتے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ قوم کو نواز شریف کی قیادت پر اعتماد ہے، پانامہ لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد مسلم لیگی قائدین کی جانب سے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا اور جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کا اعلان اُن کی انصاف پسندی کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ تحقیقات کے دوران دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، پانامہ لیکس جیسے جھوٹے سکینڈل میاں برادران کی عوامی مقبولیت کم نہیں کر سکتے، حکومت کی انقلابی پالیسیوں کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے آئینگے۔


خبر کا کوڈ: 532212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532212/پانامہ-لیکس-جیسے-جھوٹے-سکینڈل-میاں-برادران-کی-عوامی-مقبولیت-کم-نہیں-کر-سکتے-سردار-شفقت-حیات-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org