0
Friday 8 Apr 2016 12:14

پانامہ لیکس جیسے جھوٹے سکینڈل میاں برادران کی عوامی مقبولیت کم نہیں کر سکتے، سردار شفقت حیات بلوچ

پانامہ لیکس جیسے جھوٹے سکینڈل میاں برادران کی عوامی مقبولیت کم نہیں کر سکتے، سردار شفقت حیات بلوچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی سردار سفقت حیات بلوچ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو نواز شریف کی قیادت پر اعتماد ہے، پانامہ لیکس جیسے جھوٹے سکینڈل میاں برادران کی عوامی مقبولیت کم نہیں کر سکتے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ قوم کو نواز شریف کی قیادت پر اعتماد ہے، پانامہ لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد مسلم لیگی قائدین کی جانب سے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا اور جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کا اعلان اُن کی انصاف پسندی کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ تحقیقات کے دوران دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، پانامہ لیکس جیسے جھوٹے سکینڈل میاں برادران کی عوامی مقبولیت کم نہیں کر سکتے، حکومت کی انقلابی پالیسیوں کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے آئینگے۔
خبر کا کوڈ : 532212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش