QR CodeQR Code

پانامہ لیکس کے انکشافات شریف خاندان کو ہیرو بھی بنا سکتے ہیں اور زیرو بھی، ناصر علی بلوچ

10 Apr 2016 06:07

اسلام ٹائمز: ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر جانبدار کمیشن یا انکوائری کمیٹی بنی تو شریف فیملی سمیت دیگر بہت سے نام نہاد شرفاء کے چہروں سے معصومیت اور شرافت کے نقاب اتر جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہنما ناصر علی بلوچ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات شریف خاندان کو ہیرو بھی بنا سکتے ہیں اور زیرو بھی، شریف خاندان کے پاس یہ گولڈن چانس ہے کہ وہ گزشتہ 30سالوں سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو غلط ثابت کر دکھائیں۔ انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس سیکنڈل کی عالمی سطح پر تحقیقات کا شروع ہونا قابل ستائش عمل ہے، پاکستان میں غیر جانبدار کمیشن یا انکوائری کمیٹی بنی تو شریف فیملی سمیت دیگر بہت سے نام نہاد شرفاء کے چہروں سے معصومیت اور شرافت کے نقاب اتر جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 532545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532545/پانامہ-لیکس-کے-انکشافات-شریف-خاندان-کو-ہیرو-بھی-بنا-سکتے-ہیں-اور-زیرو-ناصر-علی-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org