QR CodeQR Code

سوات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بم بنانے کے ماہرسمیت 86 ملزمان گرفتار

10 Apr 2016 17:32

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر سوات کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 86 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار کئے گئے، ملزمان میں سے ایک بم بنانے کا ماہر بھی شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نےمختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بم بنانے کا ماہر دہشت گرد سمیت 86 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر سوات کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 86 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار کئے گئے، ملزمان میں سے ایک بم بنانے کا ماہر بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اس نے بم بنانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی ہے۔ دہشت گرد کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 532658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532658/سوات-میں-سیکیورٹی-فورسز-کا-آپریشن-بم-بنانے-کے-ماہرسمیت-86-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org