QR CodeQR Code

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکہ، 12 فوجی اہلکار ہلاک

11 Apr 2016 20:50

صحافی : عدیل عباس

اسلام ٹائمز: جلال آباد ہسپتال کے سربراہ احسن اللہ شنواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 12 لاشیں اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک خودکش بمبار نے فوجی بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 38 زخمی ہوگئے ہیں۔ جلال آباد اسپتال کے سربراہ احسن اللہ شنواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 12 لاشیں اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ مارے جانے والے تمام اہلکار نئے رینکروٹ تھے۔ افغان حکام کے مطابق خود کش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے موٹر سائیکل فوجی بس سے ٹکرا دی ۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 532861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/532861/افغانستان-کے-شہر-جلال-آباد-میں-خودکش-دھماکہ-12-فوجی-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org