0
Monday 11 Apr 2016 20:50

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکہ، 12 فوجی اہلکار ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش دھماکہ، 12 فوجی اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک خودکش بمبار نے فوجی بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 38 زخمی ہوگئے ہیں۔ جلال آباد اسپتال کے سربراہ احسن اللہ شنواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 12 لاشیں اسپتال پہنچا دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں میں اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔ مارے جانے والے تمام اہلکار نئے رینکروٹ تھے۔ افغان حکام کے مطابق خود کش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا، جس نے موٹر سائیکل فوجی بس سے ٹکرا دی ۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
صحافی : عدیل عباس
خبر کا کوڈ : 532861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش