QR CodeQR Code

ملتان، حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن، 4 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

13 Apr 2016 11:22

اسلام ٹائمز: پولیس حکام کے مطابق ملزم شناخت ظاہر نہیں کرا سکے تھے جس کے باعث حراست میں لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 150 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کر لیا۔ نیو ملتان کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم شناخت ظاہر نہیں کر ا سکے تھے جس کے باعث حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ سورج میانی، گلگشت کالونی، رشیدآباد کالونی، وحدت کالونی اور بہاری کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 150 سے زائد گھروں کی تلاشی لی۔


خبر کا کوڈ: 533129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533129/ملتان-حساس-اداروں-اور-پولیس-کا-سرچ-آپریشن-4-افراد-گرفتار-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org