0
Wednesday 13 Apr 2016 11:22

ملتان، حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن، 4 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

ملتان، حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن، 4 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بر آمد کر لیا۔ نیو ملتان کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم شناخت ظاہر نہیں کر ا سکے تھے جس کے باعث حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ سورج میانی، گلگشت کالونی، رشیدآباد کالونی، وحدت کالونی اور بہاری کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 150 سے زائد گھروں کی تلاشی لی۔
خبر کا کوڈ : 533129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش