QR CodeQR Code

پانامہ لیکس نے حکمران خاندان کی بداعمالیوں کو بے نقاب کر دیا ہے، سردار شجاع بلوچ

13 Apr 2016 12:46

اسلام ٹائمز:جوہر آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے اور لوٹی ہوئی رقوم بیرونِ ملک منتقل کرنیوالے غاصب اور لٹیرے حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، اُن سے نجات حاصل کرنا ہر محب وطن شہری کا خواب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی ضلع خوشاب کے رہنما اور سابق ایم این اے سردار شجاع بلوچ نے جوہوآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما نے خوشاب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے اور لوٹی ہوئی رقوم بیرونِ ملک منتقل کرنیوالے غاصب اور لٹیرے حکمران ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، اُن سے نجات حاصل کرنا ہر محب وطن شہری کا خواب ہے، جسے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پورا کریں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمران خاندان کی بداعمالیوں کے پردے فاش کرڈالے اب ان کو فرار کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 533161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533161/پانامہ-لیکس-نے-حکمران-خاندان-کی-بداعمالیوں-کو-بے-نقاب-کر-دیا-ہے-سردار-شجاع-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org