QR CodeQR Code

ٹھٹھہ سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 2 ایجنٹ گرفتار

16 Apr 2016 22:11

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے بتایا کہ ’’را‘‘ کے گرفتار ایجنٹ سے حساس مقامات کی تصاویر ملی ہیں، گرفتار ’’را‘‘ ایجنٹوں میں صدام حسین اور بچل شامل ہیں، جنہیں بھارت نے کوڈ فراہم کئے تھے، جبکہ گرفتار ملزمان ماہی گیروں کے بھیس میں کام کرتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے ٹھٹھہ میں کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 2 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے بتایا کہ محکمہ انسداد دہشتگردی سیل نے ٹھٹھہ میں کارروائی کرکے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے 2 ایجنٹ گرفتار کرلئے، جن سے حساس مقامات کی تصاویر ملی ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ’’را‘‘ ایجنٹوں میں صدام حسین اور بچل شامل ہیں، جنہیں بھارت نے کوڈ فراہم کئے تھے، جبکہ گرفتار ملزمان ماہی گیروں کے بھیس میں کام کرتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 533749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533749/ٹھٹھہ-سے-بھارتی-خفیہ-ایجنسی-را-کے-2-ایجنٹ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org