QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ن) نے جی بی کونسل کے الیکشن کیلئے 3 امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے

17 Apr 2016 16:33

اسلام ٹائمز: پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے تحریک اسلامی کو عندیہ دے دیا ہے کہ 18 اپریل کو ہونے والے کونسل انتخابات میں تحریک اسلامی کے امیدوار کو پی پی کے رکن اسمبلی عمران ندیم ووٹ دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن کیلئے تین امیدواروں کے نام فائنل کر دیئے ہیں، جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں اشرف صدا، وزیر اخلاق، سلطان علی خان اور ارمان شاہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان آج ہوگا۔ ادھر پاکستان پپیلز پارٹی گلگت بلتستان نے کونسل الیکشن میں تحریک اسلامی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پیپلز پارٹی اور تحریک اسلامی کی صوبائی قیادت کے درمیان ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے تحریک اسلامی کو عندیہ دے دیا ہے کہ 18 اپریل کو ہونے والے کونسل انتخابات میں تحریک اسلامی کے امیدوار کو پی پی کے رکن اسمبلی عمران ندیم ووٹ دینگے۔ اس وقت کونسل کا رکن منتخب ہونے کیلئے امیدوار کو 5 ووٹوں کی ضرورت ہے اور اس وقت تحریک اسلامی کے پاس 4 اراکین اسمبلی ہیں اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کے ووٹ دینے سے تحریک اسلامی ایک نشست حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 533889

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/533889/مسلم-لیگ-ن-نے-جی-بی-کونسل-کے-الیکشن-کیلئے-3-امیدواروں-نام-فائنل-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org