QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کونسل انتخابات، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 6 میں سے 4 نشستیں جیت لیں

18 Apr 2016 23:17

اسلام ٹائمز: انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چاروں امیدوار اشرف صدا، وزیراخلاق، ارمان شاہ اور سلطان علی خان کامیاب ہوئے جبکہ تحریک اسلامی کے آغا عباس رضوی اور آزاد امیدوار سید افضل کامیاب ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کی 6 نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 4، تحریک اسلامی اور آزاد امیدوار نے 1، 1 نشست حاصل کرلی۔ وزیراعظم پاکستان کی سربراہی میں 15 رکنی گلگت بلتستان کونسل کے 6 ارکان کو قانون ساز اسمبلی کے 33 میں سے 32 ممبران نے شو آف ہینڈ کے ذریعے منتخب کیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چاروں امیدوار اشرف صدا، وزیر اخلاق، ارمان شاہ اور سلطان علی خان کامیاب ہوئے، جنہوں نے 5، 5 ووٹ حاصل کئے، تحریک اسلامی کے آغا عباس رضوی اور آزاد امیدوار سید افضل جسے پاکستان مسلم لیگ نون کی حمایت حاصل تھی، نے 5 ووٹ حاصل کرکے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار حاجی علی حیدر نے 2 ووٹ حاصل کئے۔ گلگت بلتستان کونسل کے مزید 6 ارکان کا چناؤ وزیراعظم بذریعہ نوٹیفیکشن قومی اسمبلی اور سینیٹ سے کرینگے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے گلگت بلتستان کونسل کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 534130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/534130/گلگت-بلتستان-کونسل-انتخابات-پاکستان-مسلم-لیگ-ن-نے-6-میں-سے-4-نشستیں-جیت-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org