1
0
Monday 18 Apr 2016 23:17

گلگت بلتستان کونسل انتخابات، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 6 میں سے 4 نشستیں جیت لیں

گلگت بلتستان کونسل انتخابات، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 6 میں سے 4 نشستیں جیت لیں
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کی 6 نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے 4، تحریک اسلامی اور آزاد امیدوار نے 1، 1 نشست حاصل کرلی۔ وزیراعظم پاکستان کی سربراہی میں 15 رکنی گلگت بلتستان کونسل کے 6 ارکان کو قانون ساز اسمبلی کے 33 میں سے 32 ممبران نے شو آف ہینڈ کے ذریعے منتخب کیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چاروں امیدوار اشرف صدا، وزیر اخلاق، ارمان شاہ اور سلطان علی خان کامیاب ہوئے، جنہوں نے 5، 5 ووٹ حاصل کئے، تحریک اسلامی کے آغا عباس رضوی اور آزاد امیدوار سید افضل جسے پاکستان مسلم لیگ نون کی حمایت حاصل تھی، نے 5 ووٹ حاصل کرکے دوسری بار کامیابی حاصل کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار حاجی علی حیدر نے 2 ووٹ حاصل کئے۔ گلگت بلتستان کونسل کے مزید 6 ارکان کا چناؤ وزیراعظم بذریعہ نوٹیفیکشن قومی اسمبلی اور سینیٹ سے کرینگے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے گلگت بلتستان کونسل کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 534130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عبداللہ
Iran, Islamic Republic of
ایم ڈبلیو ایم کے امتیاز کاچو نے کتنے پیسے لے کر اپنا ووٹ سعید افضل کو دیا ہے، کیا کوئی پوچھنے والا ہے ان لوگوں کو جو شیعہ قوم کو بیچ رہے ہیں۔ کوئی وقار کوئی عزت ہوتی ہے قوم کی، مگر یہ سب لوگ ۔۔۔ اللہ ان کو عملاً شیعہ بننے کی توقیق عطا کرے۔۔
ہماری پیشکش