QR CodeQR Code

پانامہ لیکس کی تحقیقات پارلیمانی فورم سے کرائی جائیں، بلاول بھٹو

20 Apr 2016 23:24

اسلام ٹائمز: پارلیمانی کمیٹی سے گفتگو میں چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے نام پانامہ پیپرز میں شامل ہیں۔ اس لئے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے بعد کمیشن اور ٹی او آر کا تعین پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے بعد ٹی او آر کا تعین پارلیمنٹ کو کرنا چاہیئے۔ بلاول بھٹو زراری سے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور سیاسی جماعتوں سے پانامہ لیکس پر ہونے والی مشاورت پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات پارلیمانی فورم سے کرائی جائیں، وزیراعظم کے نامزد کمیشن اور ٹی او آر کے مطابق تحقیقات کی ساکھ نہیں ہوگی، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے نام پانامہ پیپرز میں شامل ہیں۔ اس لئے تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے بعد کمیشن اور ٹی او آر کا تعین پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 534460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/534460/پانامہ-لیکس-کی-تحقیقات-پارلیمانی-فورم-سے-کرائی-جائیں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org