QR CodeQR Code

کراچی، دو پولیس اہلکاروں کی عورت کو رکشہ سے اتار کر زیادتی

22 Apr 2016 13:51

اسلام ٹائمز: واقعے کے بعد متاثرہ عورت تھانے پہنچ گئی اور ملزمان کو پہچان لیا، جس کے بعد تھانہ قیوم آباد میں تعینات ملزم محمد یاسین اور رمضان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دو پولیس اہلکاروں نے عورت کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانہ قیوم آباد میں تعینات دو پولیس اہلکاروں نے عورت کو رکشہ سے اتار کر زیادتی کی، اور موقع سے فرار ہوگئے۔ عورت اپنی بہن کے گھر جا رہی تھی۔ اہلکاروں نے عورت کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی۔ واقعے کے بعد متاثرہ عورت تھانے پہنچ گئی اور ملزمان کو پہچان لیا، جس کے بعد تھانہ قیوم آباد میں تعینات ملزم محمد یاسین اور رمضان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 534662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/534662/کراچی-دو-پولیس-اہلکاروں-کی-عورت-کو-رکشہ-سے-اتار-کر-زیادتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org