QR CodeQR Code

شرجیل میمن کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کیلئے جلد انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا

23 Apr 2016 11:49

اسلام ٹائمز: سیکیورٹی اداروں نے قانونی مشاورت شروع کر دی ہے، اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد انٹر پول کو خط ارسال کیا جائے گا، شرجیل میمن پر مبینہ طور پر 2 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں، احتساب کے ادارے ان کے اثاثوں کی مزید چھان بین کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کیلئے جلد انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے قانونی مشاورت شروع کر دی ہے، اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد انٹر پول کو خط ارسال کیا جائے گا۔ اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن پر مبینہ طور پر 2 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں، احتساب کے ادارے ان کے اثاثوں کی مزید چھان بین کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کو جلد گرفتار کرکے وطن واپس لایا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 534799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/534799/شرجیل-میمن-کو-بیرون-ملک-سے-گرفتار-کرنے-کیلئے-جلد-انٹرپول-رابطہ-کیا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org