0
Saturday 23 Apr 2016 11:49

شرجیل میمن کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کیلئے جلد انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا

شرجیل میمن کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کیلئے جلد انٹرپول سے رابطہ کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کیلئے جلد انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے قانونی مشاورت شروع کر دی ہے، اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد انٹر پول کو خط ارسال کیا جائے گا۔ اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن پر مبینہ طور پر 2 ارب روپے سے زائد کرپشن کے الزامات ہیں، احتساب کے ادارے ان کے اثاثوں کی مزید چھان بین کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کو جلد گرفتار کرکے وطن واپس لایا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 534799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش