QR CodeQR Code

پتہ نہیں رائے ونڈ جاتے جاتے کس نے عمران خان کا رخ تبدیل کر دیا، مشیر اطلاعات سندھ

25 Apr 2016 12:40

اسلام ٹائمز: عمران خان کے 26 اپریل کو سندھ سے کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کو سیاسی اداکار روز نیا مشورہ دیتے ہیں، اگر وہ سندھ آنا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پورا کرلیں، لگتا ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ سفر کے ثمرات آنے لگے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پتہ نہیں رائے ونڈ جاتے جاتے کس نے عمران خان کا رخ تبدیل کر دیا، اگر وہ سندھ آنا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پورا کرلیں۔ مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سیاسی اداکار روز نیا مشورہ دیتے ہیں، اور پتہ نہیں رائے ونڈ جاتے جاتے کس نے ان کا رخ تبدیل کر دیا، لگتا ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ سفر کے ثمرات آنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سیاسی اداکار سے ڈری ہے نہ ڈرے گی، تاہم عمران خان سندھ آنے کا شوق پورا کرلیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 26 اپریل کو سندھ سے کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 535139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535139/پتہ-نہیں-رائے-ونڈ-جاتے-کس-نے-عمران-خان-کا-رخ-تبدیل-کر-دیا-مشیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org