0
Monday 25 Apr 2016 12:40

پتہ نہیں رائے ونڈ جاتے جاتے کس نے عمران خان کا رخ تبدیل کر دیا، مشیر اطلاعات سندھ

پتہ نہیں رائے ونڈ جاتے جاتے کس نے عمران خان کا رخ تبدیل کر دیا، مشیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پتہ نہیں رائے ونڈ جاتے جاتے کس نے عمران خان کا رخ تبدیل کر دیا، اگر وہ سندھ آنا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پورا کرلیں۔ مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سیاسی اداکار روز نیا مشورہ دیتے ہیں، اور پتہ نہیں رائے ونڈ جاتے جاتے کس نے ان کا رخ تبدیل کر دیا، لگتا ہے کہ چوہدری نثار کے ساتھ سفر کے ثمرات آنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی سیاسی اداکار سے ڈری ہے نہ ڈرے گی، تاہم عمران خان سندھ آنے کا شوق پورا کرلیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 26 اپریل کو سندھ سے کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 535139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش