QR CodeQR Code

پارٹی سے عزت پا کر اسے چھوڑنے والے مہاجروں کو بدنام کر رہے ہیں، متحدہ کارکنان

27 Apr 2016 16:23

اسلام ٹائمز: نائن زیرو پر جمع ہونے والے کارکنوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم سے جواب اور وضاحت مانگنے والے پہلے را کی ایجنٹ پارٹی سے سٹی ناظم ہونے کے جرم میں اپنی گرفتاری دیں، اور عدالتوں میں ایم کیو ایم پر اپنی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت پیش کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے کہا ہے کہ پارٹی سے عزت پا کر اسے چھوڑنے والے ایم کیو ایم پر را کے ایجنٹ کا الزام لگا کر مہاجروں کو بدنام کر رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جمع ہونے والے کار کنوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم سے جواب اور وضاحت مانگنے والے پہلے را کی ایجنٹ پارٹی سے سٹی ناظم ہونے کے جرم میں اپنی گرفتاری دیں، اور عدالتوں میں ایم کیو ایم پر اپنی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا ثبوت پیش کریں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی دوسروں کے کاندھوں پر سواری کرنے والوں کو مال تو مل گیا مگر عزت نہ مل سکی، باغ جناح کی جلسی دیکھ کر آنے والوں کو واپسی کے کاغذات تیار کر لینے چاہئیں، عوام ان کے مکروہ چہروں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 535529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535529/پارٹی-سے-عزت-پا-کر-اسے-چھوڑنے-والے-مہاجروں-کو-بدنام-رہے-ہیں-متحدہ-کارکنان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org