QR CodeQR Code

دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ضرورت ہے، گورنر سندھ

27 Apr 2016 16:32

اسلام ٹائمز: کراچی میں تاجر اور صنعتکار رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ملک بھر سے مافیا، کرمنل گینگ، دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہے، جبکہ شہر کراچی کو خوبصورت اور پُرامن بنانا ہے، سی پیک پر انتہائی سنجیدہ کام کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ضرورت ہے، ملک بھر سے مافیا، کرمنل گینگ، دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہے، جبکہ شہر کراچی کو خوبصورت اور پُرامن بنانا ہے، سی پیک پر انتہائی سنجیدہ کام کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی مین فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے دورے کے موقع پر تاجر اور صنعتکار رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر، ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر خالد تواب اور نائب صدر حنیف گوہر نے بھی خطاب کیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ابھی صوبہ سندھ میں قانون کی پاسداری کیلئے بہت کام کرنے ہیں، اور میرا فرض ہے کہ صوبے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، اغوا برائے تاوان پر منصوبہ بندی کے ساتھ کارروائیاں کی گئیں، میں رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں، پولیس اور عوام کے بھرپور تعاون پر مشکور ہوں۔


خبر کا کوڈ: 535531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535531/دہشتگردی-کے-عفریت-سے-نمٹنے-کیلئے-پیشگی-اقدامات-کی-ضرورت-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org