QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر حل کرانے کی صلاحیت صرف مسلم کانفرنس ہی رکھتی ہے، ساجد قریشی

28 Apr 2016 12:20

اسلام ٹائمز: مری میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایم سی کے متوقع امیدوار کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے الیکشن میں عوام اہل امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے مسائل اور مسئلہ کشمیر حل کرانے کی صلاحیت صرف مسلم کانفرنس ہی رکھتی ہے، آزادکشمیر کے الیکشن میں عوام اہل امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ جموں چھ سے مسلم کانفرنس کے متوقع اُمیدوار سردار ساجد قریشی نے مری میں مقیم ووٹروں سے کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ووٹروں سے رائے لینے کے لئے پولنگ بھی کرائی گئی اور ووٹروں نے ساجد قریشی کو الیکشن لڑنے کی رائے دی اور کہا کہ وہ ضرور الیکشن میں حصہ لیں، ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 535672

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/535672/مسئلہ-کشمیر-حل-کرانے-کی-صلاحیت-صرف-مسلم-کانفرنس-ہی-رکھتی-ہے-ساجد-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org